دنیا
17 مارچ ، 2014

سرحدی محافظین کااغوا،ایران نے کئی فوجی کمانڈرز کو برطرف کر دیا

سرحدی محافظین کااغوا،ایران نے کئی فوجی کمانڈرز کو برطرف کر دیا

تہران…پاکستانی سرحد پرتعینات بارڈر سیکیورٹی اہل کاروں کے اغوا کے واقعے میں غفلت برتنے کے معاملے میں ایران نے متعدد فوجی کمانڈرز کو برطرف کر دیا ۔ایران نے سرحدی محافظوں کے اغوا کے واقعے پر فوج کے کئی کمانڈرز کو سبکدوش کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایرانی فوج کے کمانڈز کو فرائض میں غفلت برتنے پر عہدے سے سبکدوش کیا گیا ہے۔ اس واقعے پر ایرانی سیکورٹی فورسز کے کئی افسران کو عدالتی چارہ جوئی کابھی سامنا ہے۔ ایرانی بارڈر سیکورٹی گارڈز کے کمانڈز کا کہنا ہے کہ پانچوں مغوی سیکورٹی گارڈز محفوظ ہیں۔

مزید خبریں :