17 مارچ ، 2014
پشاور…خیبر پختون خوا حکومت نے وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ سینٹرل جیل پشاور میں قید ڈاکٹر شکیل آفریدی کو صوبے سے باہر کسی محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔ خیبر پختون خوا حکومت نے وفاقی حکومت کوایک مراسلہ لکھا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں سے رابطوں کے جرم میں سزائے قید کاٹنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی جان کو خطرہ ہے۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کالعدم تنظیموں کی ہٹ لسٹ پر ہے۔ سینٹرل جیل پشاور میں موجودگی نہ صرف ڈاکٹر شکیل آفریدی بلکہ عام قیدیوں اور شہریوں کیلئے خطرہ ہیاس لیے ڈاکٹر شکیل کو قلعہ بالا حصار،اٹک قلعہ،یا ملک کے کسی دوسرے محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔