صحت و سائنس
06 اپریل ، 2012

پشاور:انصاف کے حصول کیلئے پولیو کے قطرے پلانا لازمی قرار

پشاور:انصاف کے حصول کیلئے پولیو کے قطرے پلانا لازمی قرار

پشاور… پشاورہائی کورٹ نے درخواست گزار کے لئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا سرٹیفیکیٹ جمع کرانا لازمی قراردیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے عدالتی کاروائی کے دوران وکلاء سے مخاطب ہو کرکہا کہ پولیو کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اس پر قابو پانا ضروری ہے۔ انہوں نے خیبر پختون خوا حکومت کو صوبہ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لیے پشاور ہائی کورٹ آنے والے ہر درخواست گذار کے لیے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ضروری ہو گا، اور اس کا سرٹیفیکیٹ درخواست یا رٹ پٹیشن کے ساتھ پیش کرنا لازمی ہو گا۔ جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ اس سلسلہ میں نوٹی فکیشن آئندہ چند روز میں جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے صوبہ کی بارکونسل کو بھی اس متعلق سرکلر جاری کرنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں :