06 اپریل ، 2012
لندن … برطانیہ کے شہر لندن میں نسلی تعصب برتنے پر 8 پولیس افسر ان کو معطل کردیا گیا۔ لندن کے علاقے نیوہام میں گزشتہ سال ہونے والے فسادات پر تفتیش جاری ہے اور لوگوں پر فرد جرم بھی عائد کی جارہی ہے۔ لندن پولیس کے مطابق شکایت ملنے پر مزید 5 افراد کی کو معطل کئے جانے کا امکان ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 پولیس افسران پر نسلی تعصب برتنے کا الزام ہے جس سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔