صحت و سائنس
07 اپریل ، 2014

برطانیہ:شہریوں کو گھر پر ہی ایچ آئی وی کے ٹیسٹ کی اجازت

برطانیہ:شہریوں کو گھر پر ہی ایچ آئی وی کے ٹیسٹ کی اجازت

لندن…برطانیہ میں ایچ آئی وی سے متعلق قانون میں تبدیلی کردی گئی۔نئے قانون کے مطابق اب شہری خود گھر پرایچ آئی وی کا ٹیسٹ کر سکیں گے۔اس اقدام سے برطانیہ میں ایسے 25 ہزار افراد کی نشاندہی ہو سکے گی جو ایچ آئی وی پازیٹو ہیں۔محکمہ صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ایچ آئی وی سے متعلق کلینک میں ٹیسٹ کروانے سے گریز کرتے ہیں۔برطانیہ میں قانون میں تبدیلی کے بعد پہلی مرتبہ عوام کو گھر پر خود ایچ آئی وی کی تشخیص کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔یہ ٹیسٹ انگلی سے خون کی ایک چھوٹی سی بوند نکال کر اور لعابِ دہن کے نمونے سے کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :