07 اپریل ، 2014
کراچی…کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں جہاں اضافہ ہورہا ہے ، وہیں حکومت سندھ کی جانب سے بھی نئے نئے پلان سامنے آرہے ہیں۔رواں سال سندھ میں ڈینگی کے 161 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں150 سے زائد کا تعلق کراچی سے ہے۔ شہر میں ڈینگی کے تیزی سے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے صوبائی حکومت بھی حرکت میں آگئی ہے، ڈینگی سے ہونے والی تازہ ترین 2 ہلاکتوں پر حکومت سندھ کی جانب سے انسداد ڈینگی کیلئے ایک اور پلان تشکیل دیا جارہا ہے، تاکہ شہر میں ڈینگی پر قابو پایا جاسکے۔