16 اپریل ، 2014
کراچی…کراچی کے میری ٹائم میوزیم میں روس سے لائی گئی ڈولفن اسٹیفن،ڈولفن بورس اورسی لائن میبو نے دھوم مچارکھی ہے۔ بچوں کے اصرارپرڈولفنزنے ایک بار پھر ایسے کرتب دکھائے کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہونے والا منفرد ڈولفن شو بھرپور پذیرائی حاصل کررہا ہے۔ڈولفن،وہیل اورسی لائن کے حیرت انگیز کرتبوں نے ہرعمر کے افراد کوگرویدہ بنارکھاہے۔شائقین نے پاکستان میں پہلی بار ہونے والے ڈالفن شو کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے ایونٹ تفریح کا بہترین ذریعہ ہیں۔ڈولفن شوکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شو کی مقبولیت کودیکھتے ہوئے اعلان کیا گیاہے کہ اگلے چھ ماہ تک روزانہ تین شومنعقد کیے جائیں گے۔