07 اپریل ، 2012
اسلام آباد … رواں مالی سال میں جون تک ساڑھے تین ارب ڈالرپاکستان کو موصول ہو جائیں گے، اب تک ڈیڑھ ارب ڈالر آچکے ہیں۔ اسلام آباد میں وزارت اقتصادی امور کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ چین نے 37 کروڑ ڈالر دیدیئے، مزید 27 کروڑ ڈالر دے گا، اس طرح جون تک چین سے 64 کروڑ ڈالر سے زائد پاکستان آجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے 27کروڑ ڈالر دیئے مزید 28 کروڑ ڈالر دینے ہیں ، جون تک ایشیائی ترقیاتی بینک سے مجموعی طور پر 56 کروڑ ڈالر پاکستان آسکیں گے۔ عالمی بینک 37کروڑ ڈالر دے چکا ،مزید 34 کروڑ ڈالر دے گا اور اس طرح جون تک عالمی بینک سے 70 کروڑ ڈالر مل جائیں گے۔ کیری لوگر بل کے تحت اب تک پاکستان کو 68 کروڑ ڈالر موصول ہوچکے ہیں۔