دلچسپ و عجیب
22 اپریل ، 2014

جناب قائدے میں رہیں گے تو فائدے میں رہیں گے

جناب قائدے میں رہیں گے تو فائدے میں رہیں گے

لندن…جناب قائدے میں رہیں گے تو فائدے میں رہیں گے،سرپھرے نوجوان کو ملا انوکھا سبق،کہتے ہیں کہ بہادری اور بے وقوفی میں بس ذرا سا ہی فرق ہوتا ہے اس لئے حدسے زیادہ بڑھی ہوئی خود اعتمادی کا مظاہرہ مہنگا بھی پڑ سکتا ہے۔اس نوجوان کو ہی دیکھ لیں جس نے کسی فلم کے سین سے متاثر ہو کر کرتب دکھانا چاہا اور تیزی سے سائیکل چلاتے ہوئے دوسری سائیکل پر سوار ہو نے کی کوشش کی۔اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرکے دوستوں کی واہ واہ کیا وصول کرنی تھی الٹا خود کو ہی چوٹیں لگوا نے کیساتھ ساتھ لوگوں میں اپنا تماشا بھی بنوا لیاتو یہ بات سمجھ میں آئی کہ فلموں میں نظر آنیوالے مناظر اور حقیقت میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔

مزید خبریں :