09 اپریل ، 2012
کراچی … کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سرگرمیاں اتار چڑھا وٴ کا شکار رہیں اور انڈیکس 14 ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔ پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور دوران ٹریڈنگ انڈیکس14 ہزار25 پوائنٹس کی سطح پر بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ مگر انرجی اسٹاکس میں فروخت انڈیکس کو واپس 14 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے لے آئی۔ سرمایہ کار سیمنٹ سیکٹر میں سرگرم نظر آئے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس11 پوائنٹس کمی کے بعد 13 ہزار 864 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 34 کروڑ شیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام ورلڈ کال کے شیئرز میں ہوا جس کی قیمت 14پیسے اضافے کے ساتھ4 روپے10 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 51 پوائنٹس کمی کے بعد 12 ہزار 132 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس ہفتے انڈیکس 14ہزار 300 پوائنٹس کی سطح عبور کرسکتا ہے۔