صحت و سائنس
13 مئی ، 2014

امریکا: ویب کیم اور موبائل فون ایپلی کیشن کی مدد سے مریضوں کا معائنہ

امریکا: ویب کیم اور موبائل فون ایپلی کیشن کی مدد سے مریضوں کا معائنہ

نیویارک …امریکا میں ڈاکٹروں نے کمپیوٹر، کیمرے اور موبائل فون ایپلی کیشن کی مدد سے مریضوں کا معائنہ شروع کردیا۔امریکا میں ٹیلی میڈیسن کے شعبے میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے، ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ بذریعہ ویب کیم شروع کردیا ہے۔ایک کمپنی نے ایسی موبائل فون ایپلی کیشن بھی تیار کی ہے جہاں کوئی بھی مریض صرف 49 ڈالرز خرچ کرکے اپنے معالج سے گھر بیٹھ کر رابطہ کرسکتاہے ۔ٹیلی میڈیسن کے ذریعے مریضوں کاعلاج کرنے والے یونیورسٹی آف راچسٹر کے ڈاکٹرDorsey Ray کہتے ہیں کہ اب مریض چاہے کہیں بھی ہوں ان کا معائنہ کیا جاسکتاہے۔ٹیلی میڈیسن کے ذریعے علاج کی یہ سہولت امریکا کی 44 ریاستوں میں دی جارہی ہے جبکہ کچھ ریاستوں میں ابھی بھی اس طریقے سے علاج اور دوا دینے کی اجازت نہیں ہے۔

مزید خبریں :