صحت و سائنس
13 مئی ، 2014

سندھ ہائیکورٹ:ٹھٹھہ ، سجاول میں بیماری سے بچوں کی ہلاکت کا ازخود نوٹس

سندھ ہائیکورٹ:ٹھٹھہ ، سجاول میں بیماری سے بچوں کی ہلاکت کا ازخود نوٹس

کراچی …سندھ ہائیکورٹ نے ٹھٹھہ اور سجاول میں بیماری سے بچوں کی ہلاکت سے متعلق وکیل کے خط پر از خودٹس لیتے ہوئے حکومت سندھ سے جواب طلب کرلیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کو ذوالفقار لانگا ایڈوکیٹ نے ٹھٹھہ اور سجاول میں خسرے جیسی پراسرار بیماری سے بچوں کی ہلاکتوں سے متعلق خط لکھا تھا ۔ خط میں کہا گیا تھا کہ بیماری سے 45 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر بیماری کا تدارک نہ کیا گیا تو یہ پورے صوبے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ خط کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے آئینی پٹیشن میں تبدیل کرتے اور از خود نوٹس لیتے ہوئے حکومت سندھ سے 14 مئی کو جواب طلب کرلیا ۔

مزید خبریں :