10 اپریل ، 2012
کراچی… ملک میں یکساں لوڈ شیڈنگ کے مجوزہ منصوبے کے تحت پیپکو کراچی کو بجلی سپلائی کم نہیں کر سکتی۔کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان اعلیٰ غفران عطاء نے جیو نیوز کو بتایا کہ پیپکو سے معاہدے کے تحت 2015 تک بجلی کی سپلائی کی جانی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کیلئے پیپکو سے بجلی خریداری معاہدہ موجود ہے جسے یکطرفہ ختم نہیں کیا جا سکتا، غفران عطاء نے دعویٰ کیا کہ اگر صنعتی بجلی گھروں کو دی جانے والی گیس مل جائے تو 50 فیصد سے کم بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ تقریباً ختم کردی جائے گی۔