صحت و سائنس
01 جون ، 2014

کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد خسرہ مہم میں ایک ہفتے کی توسیع

کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد خسرہ مہم میں ایک ہفتے کی توسیع

کراچی…محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کراچی سمیت صوبے کے 29 اضلاع میں انسداد خسرہ مہم میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر درناز قاضی کے مطابق انسداد خسرہ مہم میں ایک ہفتے کی تو سیع کردی گئی۔ مہم میں ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زائدبچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف رکھا گیا ہے جبکہ مہم کے دوران 80 فیصد سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ مہم میں توسیع ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ اور سجاول سے متاثرہ علاقوں کی وجہ سے کی گئی ہے جہاں یومیہ 300 سے زائد بچے خسرہ سے متاثر ہورہے ہیں ۔

مزید خبریں :