11 اپریل ، 2012
کراچی … کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی رہی اور انڈیکس 13 ہزار 900پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔ بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 13 ہزار 973 پوائنٹس پر جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس86 پوائنٹس کمی کے بعد 13 ہزار816 پوائنٹس پر بند ہوا، کاروباری حجم 51 کروڑ شیئرز رہا، سب سے زیادہ کام فوجی سیمنٹ کے شیئر میں ہواجس کی قیمت 79 پیسے اضافے کے ساتھ 7 روپے 15پیسے ہوگئی۔ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 98 پوائنٹس کمی کے بعد 12 ہزار 63 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں13 ہزار 740 پوائنٹس کی سطح پر آنے والے دنوں میں سپورٹ دیکھی جاسکتی ہے۔