دلچسپ و عجیب
23 جنوری ، 2012

امریکا : جسم میںلگے تیر کے ساتھ کئی دن تک زندہ رہنے والی بلی

امریکا : جسم میںلگے تیر کے ساتھ کئی دن تک زندہ رہنے والی بلی

ہوسٹن…این جی ٹی…عام طور پرجسم میں تیز دھار والا تیر لگنے سے پیدا ہو نے والا زخم جان لیوا ثابت ہو تا ہے لیکن امریکا میں ایک بلی جسم میں گھسے تیر کے ساتھ کئی دن تک زندہ رہی ۔بلی کے جسم میں کسی نے بے دردی سے تیر ماردیا جو اس کے جسم کے ایک طرف سے گزرتا ہوا دوسری جانب سے باہر نکل آیا لیکن کسی اہم جسمانی عضو پر تیر نہ لگنے کے باعث اس کی موت واقع نہیںہوئی۔تیر کھانے کے باوجود یہ بلی اسی حالت میں کئی دن تک امریکی شہر Houston کی گلیوں میں پھرتی رہی جسے ایک شہری نے اسپتال پہنچایا اور اب اس تیر کو باقاعدہ آپریشن کرکے نکال لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :