23 جنوری ، 2012
لندن…این جی ٹی…دنیا بھر میں نقل وحرکت کیلئے ہموار زمین اور سٹرک پر بائیک چلائی جاتی ہے لیکن کیا کبھی آپ نے کسی کو اونچے پہاڑوں کی چوٹی پر بائیک چلاتے دیکھا ہے یہ ایک ایسے نڈر با ئیکر ہیںجس نے برف سے ڈھکے پہاڑوں کی چوٹی پر بائیک چلا کر ناممکن کو ممکن کر دکھایاہے۔اس سوار نے پہاڑ کی چوٹی پر تیز رفتاری سے بغیر کسی دقت کے با ئیک چلائی جو ہیلمٹ میں لگے کیمرے میں ریکارڈ ہو تا رہا ۔ اس ایڈونچر کے دوران ذرا سی غلطی اس سوار کو بائیک سمیت پہاڑ سے نیچے کھائی میں بھی پہنچا سکتی تھی لیکن مہارت نے ایڈونچر کو کامیابی سے ہمکنار کر دیا۔