09 جون ، 2014
میرپورخاص.......میرپورخاص میں آموں کی سالانہ نمائش کے پہلے روزکاشتکاروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا جو رات گئے تک جاری رہے گا۔ شہید بے نظیر آڈیٹوریم میں تین روز جاری رہنے والی آموں کی نمائش کیلئے اسٹالز سجانے کے علاوہ دیگر انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جارہی ہے، یہ آموں کی 49ویں نمائش ہے جس میں موسم گرما کے دیگر پھل بھی نمائش کیلئے رکھے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی شاہ کی جانب سے جاری کیے گئے دعوت ناموں کے مطابق نمائش کو آموں اور پھلوں کے قومی میلے کا نام دیا گیاہے۔ میلے کے دوران آتش بازی کے مظاہرے اور مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے علاوہ سیمینار بھی منعقد کیے جائیں گے۔ میلے کے آخری روز آموں کے بہترین کاشتکاروں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔