دلچسپ و عجیب
11 جون ، 2014

میرپور خاص میں آموں کی تین روزہ نمائش کا آخری دن

میرپور خاص میں آموں کی تین روزہ نمائش کا آخری دن

میرپور خاص ........میرپورخاص میں آموں کی تین روزہ نمائش کا آج آخری روز ہے۔ نمائش کے تینوں دن بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔شہید نے نظیر بھٹو آڈیٹوریم میں آموں کی 49ویں نمائش میں 103کاشتکار شرکت کررہے ہیں جن کے اسٹالوں پر مجموعی طور پر آم کی 150سے زائد اقسام رکھی گئی ہیں۔ اس نمائش میں موسم گرما کے دیگر پھل بھی رکھے گئے ہیں لیکن شائقین کی توجہ کا مرکز صرف آم ہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نمائش میں آکر معلوم ہواکہ آموں کی اتنی اقسام بھی ہوتی ہیں۔

مزید خبریں :