12 اپریل ، 2012
ماسکو…این جی ٹی…غصہ بُری عادات ہے جو چند لمحوں میں ایک عام انسان سے وہ سب کرواسکتا ہے جو شاید و ہ پُر سکون لمحات میں کرنے کے بارے میں سو بار سوچے۔ایسا ہی کچھ ماسکومیں دیکھنے میں آیا ہے جہاں ایک کار شو روم میں اپنے گاڑی کی ڈلیوری لینے کے لیے آنے والے شخص نے تباہی مچائی۔قصہ کچھ یوں ہے کہ اس شخص کو شوروم انتظامیہ کی جانب سے کچھ دیر انتظار کا کہا گیا،چند منٹوں تک تو یہ شخص سکون سے بیٹھا رہالیکن اچانک اُٹھااور اپنی گاڑی شوروم کے اندر گھسادی۔غصے میں بھرا یہ شخص کئی منٹوں تک شوروم میں تباہی مچاتا رہا اور ناصرف شوروم کا کاؤنٹر توڑ ڈالا بلکہ اندر کھڑی کئی چمچماتی گاڑیوں کا بھی ستیاناس کردیا۔