کاروبار
12 اپریل ، 2012

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی جاری، انڈیکس 13693پوائنٹس پر بند

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی جاری، انڈیکس 13693پوائنٹس پر بند

کراچی … کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی رہی اور انڈیکس 13700 کی سطح بھی برقرار نہ رکھ سکا۔ جمعرات کو مارکیٹ کا آغاز منفی ہوا اور یہ منفی رحجان پورے دن ہی مارکیٹ میں جاری رہا۔ نئی مانٹیری پالیسی کے متوقع اعلان اور کیپٹل گین ٹیکس کے صدارتی آرڈیننس میں تاخیر کی افواہوں پر سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں شیئرز کی فروخت کو ترجیح دی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 123 پوائنٹس کمی کے بعد 13693 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ کام فوجی سیمنٹ کے شیئرز میں ہوا، جس کی قیمت 46 پیسے کمی کے بعد 6 روپے 69 پیسے ہوگئی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 133 پوائنٹس کمی کے بعد 11931 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں آئندہ دنوں میں ریکوری دیکھی جاسکتی ہے ۔

مزید خبریں :