صحت و سائنس
26 جون ، 2014

نوابشاہ: ضائع کی گئی 850 تھیلیاں جراثیم سے آلودہ تھیں

نوابشاہ: ضائع کی گئی  850 تھیلیاں جراثیم سے آلودہ تھیں

نوابشاہ.......بینظیر بھٹو کے یوم ولادت پر نوابشاہ میں کارکنوں نے خون کی ہزاروں بوتلوں کا عطیہ دیا، ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کے جراثیم کی موجودگی پر تھیلیسیمیا سینٹر نے خون کی ساڑھے آٹھ سو تھیلیاں ضائع کردیں۔نوابشاہ میں خون کی ایک دو نہیں،ساڑھے آٹھ سو تھیلیاں گڑھے سے برآمد کی گئیں، یہ خون کی وہ تھیلیاں ہیں جو پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی موقع پر 21جون کو کارکنوں کی جانب سے عطیہ کی گئیں تھیں۔جیالو ں کی جانب سے نواب شاہ ، نوشہرو فیروز اور سانگھڑ میں چار ہزار بوتل خون دیا گیا تھا جو تھلیسیمیا کے مریضوں کو عطیہ کیا گیا،تاہم تھیلیسیمیا سینٹر کے انچارج ڈاکٹر صادق سیال نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ چار ہزار بوتلوں میں سے ساڑے آٹھ سو میں ہیپاٹائٹس سمیت دیگر بیماریوں کے جراثیم پائے گئے جس کی وجہ سے آلودہ خون سے بھری ان بوتلوں کو بالو جا قبا قصبے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب زمین میں دبا دیا گیا،اگر یہ خون غلط ہاتھوں میں پہنچ جاتا تو انسانی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوسکتے تھے۔یہ سارا معاملہ اس وقت میڈیا کے سامنے آیا جب مقامی افراد نے اس خدشے سے گڑھے کی کھدائی کی کہ شاید رات کے اندھیرے میں کسی کو قتل کرکے دفنادیا گیا ہے۔سوال یہ ہے کہ اگر واقعی میں خون کی ان بوتلوں میں خطرناک بیماریوں کے جراثیم تھے تو رات کی تاریکی میں چھپتے چھپاتے ان کو زمین میں دبانے کی ضرورت کیا تھی۔

مزید خبریں :