صحت و سائنس
03 جولائی ، 2014

خیبر ایجنسی :ملیریا نے وبائی صورت اختیار کر لی

خیبر ایجنسی :ملیریا نے وبائی صورت اختیار کر لی

پشاور......خیبر ایجنسی میں ملیریا نے وبائی صورت اختیار کر لی ہے۔ ماہانہ 15 سوافراد اس مرض میں مبتلا ہورہے ہیں،جس کی بنیادی وجہ حفظان صحت کے اصولوں سے لاعلمی ہے۔خیبر ایجنسی کے سرجن ڈاکٹرمحمد رحمان کے مطابق ایجنسی بھر میں ملیریا کی بیماری میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے اور ماہانہ 15 سو افراد اس مرض میں مبتلا ہورہے ہیں،جس کو وباوئی مرض بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔ملیریا کی سب سے خطرناک قسم فالسفیرم کے بھی 41کیس رجسٹرڈ کئے جاچکے ہیں، جس سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق بڑھتے ہوئے ملیریا کی بنیادی وجہ حفظان صحت کے اصولوں سے لاعلمی ہے۔

مزید خبریں :