صحت و سائنس
12 جولائی ، 2014

بحریہ ٹائون نے آئی ڈی پیز کے لئے 3 موبائل ہیلتھ یونٹ بھیج دیئے

بحریہ ٹائون نے آئی ڈی پیز کے لئے 3 موبائل ہیلتھ یونٹ بھیج دیئے

راولپنڈی......بحریہ ٹائون کی جانب سے شمالی وزیرستان کےآئی ڈی پیز کے لئے 3 موبائل ہیلتھ یونٹ اور راشن سے بھرے دو ٹرک راولپنڈی سے روانہ کر دئے گئے ہیں۔ بحریہ ٹائون بنوں میں بحریہ دسترخوان بھی لگائے گا۔بحریہ ٹائون نے شمالی وزیر ستان آپریشن متاثرین کے لیے امداد کی ابتدائی کھیپ بنوں کے لیے روانہ کر دی ہے۔بحریہ ٹائون کی جانب سے 3 موبائل اسپتال بھیجے گئے ہیں،موبائل اسپتال بنوں کے علاوہ لکی مروت، ہنگو، ڈی آئی خان بھی جاتے رہیں گے۔ 7 ڈاکٹر ، پیرا میڈکل اسٹاف اور بائیو مکینیکل انجینئروں کی ٹیم ہیلتھ یونٹس کے ساتھ ہیں۔ بحریہ ٹائون کے ہیڈ ریلیف آپریشنز طاہر بٹ کا کہنا ہے کہ جب تک متاثرین اپنے گھروں کو واپس نہیں چلے جاتے، ہیلتھ یونٹس وہیں رہیں گے۔ ہیلتھ یونٹ ای سی جی ، کلینکل لیب سمیت جدید سہولتوں سے آراستہ ہیںجو کرک بنوں میں مود کرتی رہے گی۔بحریہ ٹاون انتظامیہ کی جانب سے بنوں میں دسترخوان بھی لگایا جائے گا۔ جو بعد میںمزید 4 اور مقامات پر بھی قائم کیا جائے گا۔ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے لئے راشن کے دو ٹرک بھی روانہ کیے گئے ہیں جن میں روز مرہ کی اشیاء آٹا، گھی ، چینی، دالیں ، پتی ، چاول اورکھجور کے پیکٹ شامل ہیں۔

مزید خبریں :