دلچسپ و عجیب
12 جولائی ، 2014

اسپین میں بھینسوں کے آگے دوڑنے کا سالانہ میلہ جاری

اسپین میں بھینسوں کے آگے دوڑنے کا سالانہ میلہ جاری

پیم پلونا،اسپین ......اسپین میں بھینسوں کے آگے دوڑنے کا سالانہ میلہ جاری ہے۔ انوکھے اور خطرناک کھیل کےچھٹے روز بھینسوں نے 3 افراد کو مار مار کر زخمی کردیا،پیم پلونا شہر کے اس ایونٹ میں دنیابھرسے آئے ہوئے افراد بھی شریک ہیں۔بھینسوں کو صبح شہر کی تنگ گلیوں سے دوڑایا جاتاہے۔اس دوران درجنوں منچلے بھینسوں کو آگے دوڑتے بھاگتے رہتے ہیں۔تین سے پانچ منٹ تک جاری رہنے والی اس دوڑ میں کوئی تو بھینسے کے وار سے بچ نکلنے میں کامیاب رہتا ہےتو کسی کو بھینسے کا سینگ زخمی کردیتا ہے۔کئی صدیوں سے جاری اس قدر خطرناک کھیل کے باوجود اس میلے کی رونقیں ماند نہیں پڑی ہیں۔

مزید خبریں :