دلچسپ و عجیب
12 جولائی ، 2014

دنیا کےکئی ممالک میں آج شام سپر مون دیکھا جاسکے گا

دنیا کےکئی ممالک میں آج شام سپر مون دیکھا جاسکے  گا

کراچی......دنیا کےکئی ممالک میں آج شام جو چاند نظر آئے گا ،وہ چودہویں کے عام چاند سے نسبتاً زیادہ بڑا اور زیادہ روشن ہوگا،جسےسائنسی اصطلاح میں،سُپر مون کہا جاتا ہے۔ماہرین فلکیات کاکہنا ہے کہ سپر مون کا یہ نظارہ اس سال موسم گرما کے دوران تین بار دیکھا جا سکے گا۔ ہفتےکی شام نظر آنے والا سُپر مون زمین سے زیادہ قریب ہونے کی وجہ سے غیر معمولی طور پر زیادہ روشن اور بڑا ہوگا ۔ جس وقت چاند زیادہ بڑا اور روشن نظر آئے گا اس وقت اس کا زمین سے فاصلہ22 لاکھ 26ہزار ایک سوگیارہ میل ہوگا۔ ماہرین فلکیات کاکہنا ہے کہ 12 جولائی کی نسبت 10 اگست کو آسمان پر نمودار ہونے والا چاند کہیں زیادہ روشن اور بڑا ہو گا کیونکہ اس روز چاند کی زمین سے مسافت بارہ جولائی کی نسبت 863 میل مزید کم ہوجائے گی۔ 9 ستمبر کی رات تیسری بار سُپر مون دیکھا جاسکے گا۔ سُپرمون ہر 13 ماہ اور 18 دن کے وقفے سے دیکھے جاتے ہیں۔گزشتہ سال جون میں چودہویں کا چاند چودہ فیصد بڑا اور تیس فیصد زیادہ روشن تھا۔

مزید خبریں :