پاکستان
14 جولائی ، 2014

کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

کراچی .....رمضان المبارک میں کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری شدید پریشان ہیں۔کراچی میں گرمی کے بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ رمضان المبارک میں شہر کے متعدد علاقوںمیں بجلی کی بندش روز کا معمول بن کر رہ گئی ہے جس سے سحر و افطار کے اوقات میں روزے داروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شیڈول کی لوڈ شیڈنگ کے علاوہ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش اور مختلف فالٹس کے باعث شہری پریشان ہیں۔ لو ڈ شیڈنگ سے صدر، اولڈ ایریا سٹی، لیاری، بلدیہ ٹائون، نیو کراچی، ملیر، میٹروول اور شیر شاہ سمیت کئی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

مزید خبریں :