پاکستان
14 جولائی ، 2014

آج کی جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

  آج کی جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

بنوں.....وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کی جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے، جنگیں روز روز نہیں ہوا کرتیں، یہ وقت ’’ اب یا کبھی نہیں‘‘ کا ہے، آپریشن کو پوری قوم کی تائید حاصل ہے اور اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔کمشنر ہاؤس بنوں میں نقل مکانی کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ متاثرین زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں، انہوں نے گھر بار اور کاروبار کو خیرباد کہا ہے، پوری قوم متاثرین کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی کے جوان بڑی بہادری اور دلیری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کررہے ہیں، مخصوص نظریہ نے بندوق کے ذریعہ ملک کو مفلوج کررہا تھا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے جوان دہشت گردوں کو صفحہ ہستی سے مٹا رہے ہیں، آپریشن کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے اور اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام وسائل متاثرین کے قدموں پر نچھاور کردیں گے اور آخری خاندان کی آبادکاری تک قوم چین سے نہیں بیٹھے گی۔شہباز شریف نےشمالی وزیرستان میں جدید اسپتال، ٹیکنیکل کالج اور گرلز کالج بنا نےکے علاوہ پنجاب حکومت کی جانب سے متاثرین کے فی خاندان کے لئے 7 ہزار روپے امداد کا بھی اعلان کیا۔

مزید خبریں :