پاکستان
14 جولائی ، 2014

خواجہ آصف نے لوڈشیڈنگ میں اضافے پر معذرت کرلی

خواجہ آصف نے لوڈشیڈنگ میں اضافے پر معذرت کرلی

اسلام آباد.......وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے لوڈشیڈنگ میں اضافے پر عوام سے معذرت کرلی ، انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی باقی روزے اور عید ٹھیک گزر جائیں، اللہ سے بھی دعا کریں کہ موسم اچھا ہوجائے، اسلام آباد میںپریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نےکہا کہ تکنیکی خرابی کے باعث سسٹم سے 1500میگاواٹ بجلی نکل گئی جس کی وجہ سے عوام کو کٹھن دن دیکھنا پڑے،اب صورتحال بہتر ہو رہی ہے، وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں بجلی کی کمی ہے، اس کا زیاں نہیں ہونا چاہیے۔خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اوسطاً ساڑھے 15ہزار میگاواٹ تک بجلی پیدا کرکے صنعتوں کا پہیہ نہیں رکنے دیا ، مزدور سڑکوں پر نہیں آئے، انہوں نے تسلیم کیا کہ پاور سسٹم میں کرپشن ہے ۔خواجہ آ صف کا کہنا تھا کہ اس وقت جوپاور پلانٹس زیر تعمیر ہیں صرف وہی تین چار سال میں 7ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کر دینگے ،لوڈشیڈنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کوشش ہے عید اور باقی روزے ٹھیک سے گزر جائیں۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے وہ وعدے نہیں کرے گی جو گلے میں پڑ جائیں ، انہوں نے کہا کہ سندھ کی طرف بجلی بقایا جات کی مد میں سب سے زیادہ 57ارب روپے ہیں ،پنجاب سے 5ارب ، آزاد کشمیر کی طرف 37ارب جبکہ کچھ رقم پی کے کی طرف بھی ہے ، بلوچستا ن سےبھی 106ارب رپے لینے ہیں لیکن وہ ٹیوب ویل سبسڈی کے ہیں ۔

مزید خبریں :