14 جولائی ، 2014
لاہور......تحریک انصاف پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈی چوک میں حکومت کی جانب سے تقریب بوکھلاہٹ کی نشانی ہے، تحریک انصاف پہلے ہی آزادی مارچ کا اعلان کرچکی ہے ، اس لئے امن و امان کی ذمہ داری بھی حکومت کی ہوگی۔تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری، شفقت محمود اور یاسمین راشد نے لاہور میں مشترکا پریس کانفرنس کی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ملک میں ایسے اقدامات کررہی ہے جس سے یہ خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماررہی ہے، جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ الیکشن میں جعلسازی کرنے والوں کو قانون کے دائرہ میں لایا جائے ۔ ان کاکہنا تھا کہ پنجاب حکومت سڑکوں پر اربوں روپے لگارہی ہے لیکن صحت کےمنصوبوں سے غفلت برت رہی ہے۔