14 جولائی ، 2014
کراچی.....گرمی اور حبس سے تنگ شہریوں کے لئے محکمہ موسمیات نے بھی بالاخر اچھی خبر یہ سنائی ہے کہ بدھ سے ہفتے کےدوران مون سون بارشیں ہوں گی ۔ کراچی میں بھی بارش ہوگی تومیدانی علاقوں میں بھی حبس کازورٹوٹ جائےگا۔گرمی اور حبس سے تنگ شہریوں کو محکمہ موسمیات نے بالاخر اچھی خبر یہ سنائی ہے کہ ان کاانتظاراب ختم ہونےکوہے اوربرکھارت برسنے کوہےتیار ۔ بدھ سے ہفتے کے دوران مون سون بارشوں کا دوسراسلسلہ شروع ہو گا، اس دوران خیبر پختونخوا ، پنجاب اور کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہےگی ۔ جمعرات اور جمعہ کوراول پنڈی ، سرگودھا ، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں بارش خوب جم کر برسے گی ۔مون سون بارشیں رخ کر رہی ہیں زیریں سندھ کی جانب بھی ۔ اگلے دو روز میں حیدر آباد اور میرپورخاص ڈویژن میں آندھی کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ کراچی والے بھی ہوشیار رہیں۔ بارش جھومتی ہوئے وہاں بھی جائے گی بدھ یا جمعرا ت کو۔ اب کی بار اچھی خبر میدانی علاقوں میں رہنے والوں کے لئے بھی ہے جہاں طویل گرمی اور حبس کا زور بھی دو دنوں بعد ٹوٹنےوالاہے ۔ اگلے چوبیس گھنٹوں میں راول پنڈی ،اسلام آباد ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، لاہور اور کشمیر کے شہری بارش سے محظوظ ہوسکتے ہیں ۔