14 جولائی ، 2014
ملتان......جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کو لانگ مارچ سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔ یوم آزادی پر مارچ کی کال دینا بھی مناسب نہیں ہے۔وفاق المدارس ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانھوں نے کہا کہ حکومت کو ایسے مشورے دینے چاہیئں جو جمہوریت کو تقویت دیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انھوں نے بھی بڑے بڑے ملین مارچ کیے ہیں ۔مگر یوم آزادی پر مارچ کی کال دینا صحیح نہیں۔مارچوں کا مجھ سے پوچھو۔جتنے بڑے بڑے ملین مارچ ہم نے کئے ہیں آج تک کسی نے نہیں کئے۔کوئی آسمان نہیں ٹوٹا۔یوم آزادی پر اس قسم کے مظاہرے جس میں آپ کا ہدف حکومت ہے تو قوم کہاں چلی گئی جو قوم کی آزادی کا عنوان کہاں چلا گیا پاکستان کی آزادی کا عنوان کہاں چلا گیا ۔یہ وہ لوگ ہیں جو ملک کی آزادی پر حرف لانا چاہتےہیں۔