14 جولائی ، 2014
اسلام آباد.......سینیٹرپرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان سونامی، طوفانوں اور بحرانوں کے لیے دیار غیر میں چندہ جمع کرنے کی بجائے آئی ڈی پیز اور اپنے فلاحی اداروں کے لیے جھولی پھیلائیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کینسر کے مرض سے بلکتے بچوں،تعلیم سے محروم نوجوانوں اور مسائل سے دوچار آئی ڈی پیز کو نظر انداز کر کے جن مذموم مقاصد کے لیے چندہ مہم چلا رہے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ پرویز رشید نے کہا کہ پہلے طاہرالقادری نے فلاحی اور خیراتی منصوبوں کے نام پر جمع کیے گئے چندے کوبلٹ پروف کار خریدنے اور سیاسی مہم کے لیے استعمال کیا،اب عمران خان نے بھی وہی کام شروع کردیا ہے۔ عمران خان اندھے کنوئیں میں چھلانگ لگانا چاہتے ہیں تو بے شک لگائیں ، قوم ان کی بے مقصد اور ملک دشمن مہم جوئی کا حصہ نہیں بنے گی۔