17 جولائی ، 2014
کیف.......ملائیشیاکا مسافر طیارہ یوکرین میں گرکر تباہ ہوگیا ۔طیارے میں سوار مسافروں کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق طیارے میں 295مسافر سوار تھے،طیارہ ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جارہاتھا۔طیارے کے گرنے کے مقام پر امدادی ٹیمیں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔اس سے قبل مارچ میں ملائیشیا ہی کا طیارہ اچانک فضا میں غائب ہوگیا تھا جس کا تاحال سراغ نہیں مل سکا۔