14 اپریل ، 2012
صنعاء … شمالی یمن میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان 5 دن سے جاری جھڑپوں میں 222 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق ہلاک افراد میں 183 جنگجو ہیں، ایک 12 سالہ لڑکے سمیت 37 افراد گزشتہ روز لقمہ اجل بنے۔ ملٹری ذرائع کے مطابق لوڈر کا علاقہ کچھ خاموش ہے اور القاعدہ کے جنگجووٴں نے قبضے میں لیا علاقہ خالی کردیا ہے۔ اب وہاں صرف نشانے باز موجود ہیں۔ حکام نے گزشتہ روز لوڈر میں 200 اینٹی ٹیررسٹ فورس اہلکاروں کی تعیناتی کااعلان کیا تھا۔