دلچسپ و عجیب
12 اگست ، 2014

چین میں گاڑی کی ہائی بیم ہیڈ لائٹیں آن کرنے پر انوکھی سزا

چین میں گاڑی کی ہائی بیم ہیڈ لائٹیں آن کرنے پر انوکھی سزا

بیجنگ......چین میں ڈرائیونگ کے دوران ہائی بیم ہیڈ لائٹیں آن کرنے پر انوکھی سزا پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔چینی پولیس کا انوکھا کارنامہ، قانون توڑنے پر کھڑ ے کھڑے سزا سنا دی۔ ڈرائیونگ کے دوران ہائی بیم ہیڈ لائٹیں آن کیں اور کہا کہ بیٹھ جاؤ انہی لائٹوں کے آگے،5 منٹ تک لائٹوں کو دیکھو اور پلکیں نہیں جھپکنی۔جنوبی شہر شین زین کی پولیس نے عمل کرد کھایا ۔ کریک ڈاون کیا ،خلاف ورزی کرنے والے کو اسٹول بٹھاکر ہائی بیم ہیڈ لائٹوں کا مزہ چکھایا۔تاکہ پتا لگے کہ اتنی روشن لائٹ دوسروں کے لیے نقصان دہ ہے ، ساتھ ہی جرمانہ بھی گلے پڑا ،وہ بھی 3سو یوآن یعنی ساڑھے 4 ہزار پاکستانی روپے۔

مزید خبریں :