21 اگست ، 2014
فرینکفرٹ ......جرمن ماہرین نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہو ئے 51فٹ بڑا رو بو ٹک ڈریگن تیار کیا ہے۔یہ ڈریگن نہ صرف سائز میں بڑا ہے بلکہ اس کا وزن 11ٹن اورمشینی جسم پر دودو بڑے بڑے پر((Wings بھی ہیں۔ریموٹ سے کنٹرول کیے جانے والے اس روبوٹک ڈریگن میں چلنے،پروں کو حرکت دینے اور اپنے منہ سے آگ اگلنے کی صلاحیت بھی مو جود ہے۔اس ڈریگن کو پندرہ ما ہرین پر مشتمل ایک ٹیم نے بنایا ہے جسے چلنے والے دنیا کے سب سے بڑے روبوٹ کی حیثیت بھی حاصل ہے۔