کھیل
24 جنوری ، 2012

باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کی منگنی 29 جنوری کو ہوگی

باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کی منگنی 29 جنوری کو ہوگی

لندن. . . . . . . پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 29 جنوری کو امریکن پاکستانی طالبہ فریال مخدوم کو منگنی کی انگوٹھی پہنائیں گے۔ تین ہیروں والی اس انگوٹھی کی قیمت ایک لاکھ پونڈ ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق منگنی کی تقریب بولٹن وانڈررز ریبوک اسٹیڈیم میں ہوگی۔ ایک لاکھ 50 ہزار پونڈ مالیت کی اس پارٹی میں ایک ہزار مہمان شرکت کریں گے جن میں ممتاز فٹ بالرز ویان رونی، ریوفرینینڈ، رکی ہیٹن، ڈیوڈہے بھی شامل ہیں۔ اس تقریب میں عامر خان اورفریال مخدوم ایک دوسرے کو منگنی کی انگوٹھیاں پہنائیں گے۔ 20 سالہ فریال مخدوم نے کہا کہ میں نیویارک میں پیدا ہوئی اور پروان چڑھی لیکن میرے گرینڈ پیرنٹس اور میرے والد کی فیملی کے بہت سے ارکان پاکستان میں رہتے ہیں، میرے والدین پہلے ہی عامر خان سے بیٹے جیسا برتاوٴ کررہے ہیں۔ فریال کے والد شوکت اور والدہ نے منگنی کے اعلان کے موقع پر جوڑے کو بی ایم ڈبلیو اے 750 بطور تحفہ دی تھی۔ 5 فٹ 3 انچ قامت والی فریال کو عامر خان کے مداحوں کی جانب سے بے تحاشا مسیجز موصول ہوئے ہیں۔ عامر کے بعض مداحوں نے فریال کو کیٹ مڈلٹن سے مشابہ قرار دیا ہے۔ عامر خان نے دی سن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ بہت سے لوگ اسے پسند کررہے ہیں۔

مزید خبریں :