19 اپریل ، 2012
کراچی… کراچی کے قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں چھ ٹانگوں والے بچے کا آپریشن کامیاب ہوگیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کا آپریشن ڈھائی گھنٹے جاری رہا جس کے دوران اس کے اضافی اعضاء نکال لئے گئے ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔