دلچسپ و عجیب
22 ستمبر ، 2014

امریکامیں تہہ ہونے والی الیکٹرک بائیک متعارف کرادی گئی

امریکامیں تہہ ہونے والی الیکٹرک بائیک متعارف کرادی گئی

نیویارک........امریکا میں ایک ایسی الیکٹرک با ئیک تیا ر کر لی گئی ہے جو تہہ ہو کر پُشتی تھیلے(Backpack) کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔ بجلی کی طاقت سے چلنے والی اس بائیک کو چارج کر نے کے بعد 12میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سڑک پر چلانا ممکن ہے جبکہ اس کا وزن صرف14 کلو گرام ہے۔ دو منٹ میں اس بائیک کے مختلف حصوں کوموڑ کر اسے تہہ کر کے اپنے ساتھ گھر کے اندر، آفس یا کسی بڑی گاڑی میں بھی لے جایا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :