23 ستمبر ، 2014
ٹوکیو......روتے ہوئے بچوں کو خاموش کرانے کے لئے لوگوں کو عجیب و غریب حرکتیں کرتے تو دیکھا تھا تاہم جاپا ن میں ایک ایسا دلچسپ مقابلہ بھی منعقد کیا جاتا ہے جس میں بچوں کو خاص طور سے رُلایا جاتا ہے۔ 400 سال پرانے سے اس سالانہ مقابلے کے تحت دوسوموپہلوان ننھے منے بچوں کو گود میں اُٹھا کر فضا میں بلند کرکے ڈراتے ہیں جس کے بعد ایک ریفری بچوں کے رونے کا مقابلہ کرواتا ہے۔ ناکی سومواوربے بی کرائی سوموکے نام سے ہونے والے اس سالانہ مقابلے میں رواں برس بھی تقریباً1ہزار بچوں نے حصہ لیا۔ایک سال سے کم عمر کے بچوں کے درمیان کئے جانے والے اس انوکھے مقابلے میں جو بچہ سب سے بلند آواز میں اور دیر تک روتا ہے اسے فاتح قرار دیا جاتاہے۔ جاپانی رسم و رواج کے تحت ان بچوں کے والدین کا ماننا ہے کہ بچوں کے اس طرح رونے سے نہ صرف انکی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ وہ شیطانی اثرات سے بھی محفوظ رہتے ہیں ،لہٰذا اس مقابلے میں اپنے بچوں کی اینٹری کروانے کیلئے والدین37ڈالر(4ہزار ین)بھی خوشی خوشی ادا کرتے ہیں۔