پاکستان
24 ستمبر ، 2014

پروین جونیجو کا استعفیٰ،میاں بیوی کا جھگڑا ہے،فریال تالپور

پروین جونیجو کا استعفیٰ،میاں بیوی کا جھگڑا ہے،فریال تالپور

کراچی .......پروین جونیجو کے استعفے کا معاملہ اور ٹیڑھا ہوگیا، ایم پی اے پروین جونیجو کا کہنا ہے کہ ان سے سادہ کاغذ پر دست خط کرائے گئے، فریال تالپور کہتی ہیں میاں بیوی کا جھگڑا ہے، جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے حقائق جاننے کے لیے کمیٹی بنا دی، دادو سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 76 سے منتخب ہونے والی پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی پروین عزیز جونیجو نے سندھ اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا یا نہیں دیا؟ یہ معاملہ آج کل سندھ ی سیاست کا اہم موضوع بنا ہوا ہے۔اسپیکر آغا سراج درانی نے پروین کا استعفیٰ جھٹ پٹ منظور کر کے کہا کہ وہ اب اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتیں۔ مگر خود پروین کا کہنا ہے کہ ان سے استعفیٰ زبردستی لیا گیا۔ایک جانب اسپیکر سراج درانی نے پروین جونیجو کا استعفیٰ منظور کرنے میں اس قدر جلدی دکھائی تو دوسری جانب تحریک انصاف کے چار ارکان سندھ اسمبلی نے یکم ستمبر کو اپنے استعفے جمع کرائے تھے۔ ان استعفوں پر اسپیکر صاحب کی نظر التفات ابھی تک نہیں پڑی۔ یہ معاملہ فریال تالپور کے نوٹس میں آیا تو انھوں نے اسے میاں بیوی کا معاملہ قرارید دیا۔لیکن پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کے حل کے لیے سینئر رہ نماوں پر مشتمل کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ انھوں نے پارٹی رہ نماوں کو معاملے پر بیان بازی سے بھی منع کر دیا ہے۔




مزید خبریں :