پاکستان
24 ستمبر ، 2014

پشاور: ماس ٹرانزٹ منصوبہ ترک، میٹرو بس چلانے کی منظوری

پشاور....... خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں ماس ٹرانزٹ ٹرین کامنصوبہ ترک کرکے میٹرو بس چلانے کی منظوری دیدی ہے۔ میٹرو بس منصوبے کی منظوری وزیر اعلی پرویز خٹک کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی ۔اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق میٹرو بس منصوبے کے لیے ناصر پور جی ٹی روڈ سے کارخانو مارکیٹ تک 26 کلو میٹر سڑک تعمیر کی جائے گی ۔ میٹرومنصوبہ کیلئے چار لین کی تعمیر مکمل کرکے پرانی بسیں اور ویگنیں ختم کر دی جائیں گی ۔سرکاری ذرائع کے مطابق ماس ٹرانزٹ ٹریڈکامنصوبہ 25 ارب روپے کی بھاری لاگت کے پیش نظرترک کردیاگیاجبکہ میٹروبس پر چودہ ارب روپے لاگت آئے گی۔ اجلاس میں کہاگیاکہ پہلے مرحلے میں نوتھیہ پھاٹک سے کارخانو مارکیٹ تک شاہراہ چھ ماہ میں مکمل ہوگی جبکہ نوتھیہ سے چمکنی تک کادوسرامرحلہ 9 ماہ میں مکمل ہوگا۔

مزید خبریں :