پاکستان
24 ستمبر ، 2014

دھرنے پرفنڈنگ کا الزام جھوٹا ہے،تحقیقات کرالی جائے،قادری

اسلام آباد.......پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ان کے دھرنے پرفنڈنگ کا الزام لگایا گیا ہے ، وزیر اعظم تحقیق کرالیں ، بیرونی فنڈنگ ثابت ہوجائے تو میری سزا موت ہے، ورنہ اسلام میں جھوٹا الزام لگانے والے کی سزا 80 کوڑے ہے۔اسلام آباد میں دھرنےکےشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اگر حکمران ان سے جان چھڑانا چاہتے ہیں تو دھرنے پر غیر ملکی فنڈنگ کا الزام ثابت کردیں، وزیر اعظم نواز شریف تو اس وقت سب سے زیادہ بااختیار ہیں، وہ تحقیق کرا لیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے لے کر ایک ادنیٰ ملازم تک سب کرپشن کرتے ہیں،پنجاب پولیس ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے اہل خانہ کو دھمکارہی ہے تا کہ وہ کیس سے پیچھے ہٹ جائیں۔

مزید خبریں :