دلچسپ و عجیب
28 ستمبر ، 2014

نشے کی پڑیا کے آگے ہیرے کی چمک ماند پڑگئی

نشے کی پڑیا کے آگے ہیرے کی چمک ماند پڑگئی

نیویارک ......نشے کی پڑیا کے آگے ہیرے کی چمک ماند پڑگئی ۔ امریکا میں نشے کے عادی نوجوان نے کروڑوں کا ہیراتھوڑی سی چرس کےعوض بیچ ڈالا۔دنیا کی ساری دولت ایک طرف اور ہیروئن کی چھوٹی سے پڑیا ایک طرف۔ نشے کی لت میں پڑے لوگوں کا حال ایسا ہی ہوتا ہے جیسا کہ امریکا کے نوجوان کے ساتھ ہوا۔ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ہیرا ،2 ہزار روپے کی چرس کے عوض بیچ دیا۔ والٹر موریسن امریکی شہر فینکس میں جہازوں پر سامان لادنے اور اتارنے کا کام کرتا تھا۔ پیسوں کی تلاش میں سامان سے ایک پیکٹ چرایا ،جس میں ایک لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر مالیت کا ہیرا نکلا۔ نشے کی دھن میں سوار موریسن سیدھا منشیات فروش کے پاس پہنچا اور چند دن کی پڑی لیکر ہیرا اس کے حوالے کردیا۔ تاہم بعد میں نوجوان پکڑا گیا اور نوکری سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا۔

مزید خبریں :