30 ستمبر ، 2014
واشنگٹن...... امریکا نے بھارت کے عالمی کردار کے لیے سلامتی کونسل میں اصلاحات کی حمایت کردی۔ پاکستان سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے کا مخالف ہے۔ امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کو وائٹ ہاؤس میں عشائیہ دیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خطرات سے اپنے ملکوں کو محفوظ بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے اور جوہری ہتھیاروں پر انحصار کم کرنے اور ان کی بلاامتیاز تخفیف پر بھی اتفاق کیا گیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کا عالمی کردار بڑھانے کے لیے سلامتی کونسل میں اصلاحات کی حمایت کریں گے۔ پاکستان سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے کا مخالف ہے ۔وزیراعظم نواز شریف 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ا س کا اظہار کر چکے ہیں۔