دنیا
30 ستمبر ، 2014

امریکا میں جرائم کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، ایک پاکستانی ملزم قرار

امریکا میں جرائم کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، ایک پاکستانی ملزم قرار

نیویارک...... امریکا میں جرائم کی تاریخ کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک پاکستانی کو ملزم قرار دیا گیا ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے حماد اکبر پر جاسوسی کرنے والا سافٹ ویئر بیچنے اور اس کی تشہیر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ ایپلی کیشن اسمارٹ فون پر کال، پیغامات اور وڈیوز کی جاسوسی کرسکتی ہے،ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ حماد اکبر کو 27 ستمبر کو لاس اینجلس سے گرفتار کیا گیا، جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ حماد اکبر کو سینٹرل ڈسٹرکٹ آف کیلی فورنیا میں آج پیش کیا جائے گا۔ امریکا میں جاسوسی کرنے والی موبائل ایپلی کیشن کی فروخت کا یہ پہلا کیس ہے۔

مزید خبریں :