کاروبار
03 اکتوبر ، 2014

عید قرباں پر پکوان کی تیاری کیلئے مسالا جات کی خریداری میں اضافہ

عید قرباں پر پکوان کی تیاری کیلئے مسالا جات کی خریداری میں اضافہ

کراچی........عید قرباں کی آمد آمد ہے اور شہری مزے مزے کے پکوانوں کی تیاری کے لئے مختلف اقسام کے مسالا جات کی خریداری میں مصروف نظر آرہے ہیںعید قرباں پر اگرچہ عید الفطر کی طرح خواتین کو بناو سنگار کا موقع کم ہی ملتا ہے جبکہ نوجوانوں سمیت بچوں بزرگوں کی توجہ قربانی کے جانوروں اور پھر اس کے بعد مزے مزے کے پکوان پر زیادہ رہتی ہے۔مارکیٹوں میں مختلف اقسام کے مسالا جات کے خصوصی اسٹال سج گئے ہیں۔ عید قرباں کے موقع پر کئی روز تک پکنے والے طرح طرح کے پر لطف اور چٹ پٹے کھانے ہماری خاص روایت ہیں اور یہ سب کچھ مسالوں کے ہی مرہون منت ہیں۔ مہنگائی کے روز بروز بڑھتے طوفان نے مسالوں کی صنعت کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ دیگر اشیاء کی طرح ان کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شہری نالاں نظر آرہے ہیں۔ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ ہرچیز مہنگی ہوگئی ہے ہمیں بھی مسالے مہنگے داموں ملتے ہیں اسی لئے مہنگے فروخت کرتے ہیں ۔ عید قرباں پر جہاں شہری قربانی کے جانوروں کی خریداری میں مصروف ہیں وہیں مزے مزے کے پکوانوں کیلئے مسالا جات کی خریداری بھی جاری ہے شہریوں نے حکومت سے مسالوں کی قیمتوں میںکمی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :