پاکستان
04 اکتوبر ، 2014

سیالکوٹ:چاروا سیکٹر میں بھارتی بارڈرفورس کی دوبار بلااشتعال فائرنگ

سیالکوٹ:چاروا سیکٹر میں بھارتی بارڈرفورس کی دوبار بلااشتعال فائرنگ

سیالکوٹ........سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر پر بھارتی فوج نے جمعے کی شام اور رات گئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے بعدرینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ رینجرزذرائع کے مطابق بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کی جانب جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو بار چارواہ سیکٹر پربلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس سےعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ترجمان کے مطابق جمعے کی شام سات بجے اور جمعے و ہفتے کی درمیانی رات ایک بجےبلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے بعد چناب رینجرز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی۔ ترجمان مطابق فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید خبریں :