کھیل
24 جنوری ، 2012

ایڈیلیڈ ٹیسٹ:بھارت کیخلاف آسٹریلیا 3 وکٹوں پر 335 رنز

ایڈیلیڈ ٹیسٹ:بھارت کیخلاف آسٹریلیا 3 وکٹوں پر 335 رنز

ایڈیلیڈ…آسٹریلیا نے پونٹنگ اور کلارک کی شاندار سنچریوں کے باعث چوتھے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر3وکٹوں کے نقصان پر 335رنزبنالیے۔پونٹنگ 137اور کلارک140 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جارہے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم کو جلد ہی پہلی کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب وارنر 26 کے مجموعی اسکور پر صرف 6 رنز بناکر ظہیر خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ مارش کو تین رنز پر ایشوین نے کلین بولڈ کیا، کووان 30 رنز بناکر ایشوین کی گیند پر لکشمن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد رکی پونٹنگ اور کپتان مائیکل کلارک نے بھارتی بالرز کی ایک نہ چلنے دی اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 251رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی، پونٹنگ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 13 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔بھارتی بالرز نے ان دونوں بیٹسمینوں کے خلاف بالکل بے بس نظر آئے۔چار میچوں پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو تین۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ مہندرا سنگھ دھونی پر ایک میچ کی پابندی کی وجہ سے وریندر سہواگ اس ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

مزید خبریں :